تقریباً %0 سلپیج کے ساتھ کرپٹو CFDs ٹریڈ کریں¹
انڈسٹری کے معیار سے %100 بہتر عمل درآمد² کے ساتھ اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کو اگلے لیول پر لے جائیں۔

Open an account and start trading crypto today
قابل اعتماد پلیٹ فارم کے ساتھ کرپٹو ٹریڈنگ کا تجربہ حاصل کریں
صارف دوست پلیٹ فارم اور کرپٹو ٹریڈنگ ایپ پر مشہور کرپٹو کرنسیز کی قیمت کی حرکات پر قیاس آرائی کریں۔
بٹ کوائن، ایتھیریم اور دیگر ٹاپ کرنسیز پر اپنی تجارتی لاگتوں کو کم کریں
مارکیٹ کی اہم نیوز کے بعد بھی مارکیٹ کے تنگ اور مستحکم ترین سپریڈز کے ساتھ اتار چڑھاؤ والی ٹریڈنگ مارکیٹس کو ٹریڈ کریں۔³
اپنی کمائی سیکنڈز میں نکلوائیں
محفوظ مقامی اور عالمی ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے کسی بھی وقت بغیر فیس کے سیکنڈز میں رقم نکلوائیں۔⁴
کرپٹو مارکیٹ سپریڈز اور مارجنز
علامت | اوسط سپریڈ¹ پیپس | کمیشن فی لاٹ / ایک طرف | مارجن | لمبا سویپ پیپس | مختصر سویپ پیپس | اسٹاپ لیول* پیپس |
---|
کرپٹو مارکیٹ کے حالات
کرپٹو مارکیٹ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جو نئے کوائنز بنانے اور صارفین کو محفوظ ٹرانزیکشنز فراہم کرنے کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ کرپٹو ڈیریویٹوز آپ کو اپنے آن لائن پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کی حرکات سے فائدہ اٹھانے کی سہولت دیتے ہیں، چاہے وہ بڑھ رہی ہوں یا گھٹ رہی ہوں۔
کرپٹو کے تجارتی اوقات
آپ کرپٹو کرنسیز کو 24/7 ٹریڈ کر سکتے ہیں، سوائے سرور مینٹننس کے دوران۔ جب ایسا ہوگا تو ہم آپ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کریں گے۔
ان مدتوں میں مندرجہ ذیل کرپٹو کرنسی جوڑے صرف بند کرنے کے موڈ میں ہوتے ہیں:
- اتوار کو 20:35 سے 21:05 تک: BTCAUD, BTCJPY, BTCCNH, BTCTHB اور BTCZAR۔
- جمعرات کو 20:58 سے 22:01 تک: BTCXAU اور BTCXAG۔
سبھی اوقات سرور کے وقت (GMT+0) میں ہیں۔
ہمارے ہیلپ سینٹر میں تجارتی اوقات کے بارے میں مزید جانیں۔
سپریڈز¹
Exness مارکیٹ میں BTCUSD کیلئے تنگ اور مستحکم ترین سپریڈز نیز دیگر کرپٹو ٹریڈنگ اثاثوں کیلئے سب سے مسابقتی اور مستحکم سپریڈز آفر کرتی ہے۔
سپریڈز ہمیشہ فلوٹنگ ہوتے ہیں یعنی مذکورہ بالا ٹیبل میں موجود سپریڈز کل کی اوسط اقدار ہیں۔ لائیو سپریڈز کیلئے، براہ کرم ٹریڈنگ پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں: جب مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کم ہو تو سپریڈز وسیع ہو سکتے ہیں اور جب تک لیکویڈیٹی لیولز بحال نہ ہو جائیں یہ صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔
سواپس
سواپ رات بھر ہولڈ کی گئی پوزیشنز پر لاگو ہونے والے کمیشن کی ایک قسم ہے۔ اپنی سواپ کی لاگتوں کا اندازہ لگانے میں مدد حاصل کرنے کیلئے، Exness کیلکولیٹر استعمال کریں۔
سواپ کی اقدار روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی اسلامی ملک کے رہائشی ہیں تو سبھی اکاؤنٹس خود بخود سواپ فری ہوں گے۔
ٹرپل سواپس مندرجہ ذیل انسٹرومنٹس اور دنوں پر لاگو کیے جاتے ہیں:
- جمعہ: BTCUSD اور ETHUSD
- بدھ: BTCXAU, BTCXAG, BTCTHB, BTCAUD, BTCZAR اور BTCCNH
مقررہ مارجن کے تقاضے
آپ کی استعمال کردہ لیوریج سے قطع نظر، سبھی کرپٹو کرنسی جوڑوں کیلئے مارجن کے تقاضے مقررہ ہوتے ہیں۔
اسٹاپ لیول
براہ کرم نوٹ کریں کہ مذکورہ بالا ٹیبل میں اسٹاپ لیول کی اقدار تبدیل ہو سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ مخصوص زیادہ فریکوئنسی والی تجارتی حکمت عملیاں یا ماہر مشیران استعمال کرنے والے ٹریڈرز کیلئے دستیاب نہ ہوں۔
Exness کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈ کیوں کی جائے
بٹ کوائن سے ایتھیریم اور مزید تک، مارکیٹ سے بہتر حالات کے ساتھ کرپٹو ٹریڈنگ کا تجربہ حاصل کریں۔
تیز اور قابل اعتماد عمل درآمد
مارکیٹ کے سب سے کم سلپیج ریٹس کے ساتھ کرپٹو مارکیٹس ٹریڈ کریں اور اپنی کمائی کا زیادہ حصہ اپنے پاس رکھیں۔⁵
0% اسٹاپ آؤٹ لیول
مارکیٹ کے کم ترین اسٹاپ آؤٹ لیول کے ساتھ اپنی شرائط پر ٹریڈ کریں۔ اپنی ٹریڈ تب تک کھلی رکھیں جب تک آپ کا مارجن موقع دے یا پھر آپ اسے بند کرنے کا فیصلہ نہ کر لیں۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ
مارکیٹ کے تحفظ کی اس منفرد خصوصیت سے لطف اندوز ہوں جو آپ کی پوزیشنز کو تقویت دیتی ہے اور اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے یا روکنے میں مدد دیتی ہے، بالخصوص اتار چڑھاؤ میں اضافے کے دوران۔
اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو بہتر بنائیں
کرپٹو ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں، تجزیے اور تکنیکیں دریافت کر کے برتری حاصل کریں اور ہماری تفصیلی ٹریڈنگ گائیڈز کے ساتھ ٹریڈنگ کی دنیا میں سب سے آگے رہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
میں کرپٹو کیسے ٹریڈ کروں؟
Exness کے ساتھ کرپٹو ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے، اکاؤنٹ بنائیں، اپنی پروفائل کی توثیق کریں اور اپنے ترجیحی ادائیگی کے طریقے کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ فنڈ کریں۔ اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے بعد، آپ کے پاس Exness Terminal, MT4 یا MT5 یا پھر ہماری Exness کرپٹو ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے کئی کرپٹو کرنسیز تک رسائی حاصل ہوگی۔
شروعات کرنے سے پہلے، کرپٹو مارکیٹس کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرنا اچھا آئیڈیا ہے۔ آغاز کرنے سے پہلے مارکیٹ ٹرینڈز اور خطرے کے نظم کی حکمت عملیوں کے بارے میں جانیں اور اپنا کیپیٹل داؤ پر لگائے بغیر حقیقی حالات میں ٹریڈنگ کی مشق کرنے کیلئے ڈیمو اکاؤنٹس جیسے ٹولز استعمال کریں۔
مزید کرپٹو ٹریڈنگ انسپریشن کیلئے آپ اپنے ذاتی علاقے میں یا Exness Trade ایپ پر تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹس فالو کر سکتے ہیں اور Trading Central کے ٹریڈنگ سگنلز تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کرپٹو ٹریڈنگ میں تیز عمل درآمد اہم کیوں ہے؟
تیز عمل درآمد کرپٹو ٹریڈنگ میں اس لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اور قیمت ملی سیکنڈز میں تبدیل ہوتی ہے۔ ٹریڈ کے عمل درآمد میں تاخیر سلپیج کا باعث بن سکتی ہے یعنی آپ کا آرڈر توقع سے کم سازگار قیمت پر پورا کیا جاتا ہے۔
Exness کرپٹو اثاثوں پر سلپیج سے تقریباً پاک عمل درآمد آفر کرتی ہے جو ٹریڈرز کو اپنی مطلوبہ قیمت پر پوزیشنز میں اینٹر اور ایگزٹ ہونے اور قیمت کی حرکات پر فوراً رد عمل دینے کی سہولت دیتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ زیادہ تیزی کے ساتھ مواقع کیپچر کر سکتے ہیں یا ناموافق حالات میں اپنی کمائی کا زیادہ تیزی سے تحفظ کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ Exness پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہوں یا ہماری کرپٹو ٹریڈنگ ایپ، تیز عمل درآمد آپ کو اپنی ٹریڈز پر بہتر کنٹرول اور یکساں نتائج فراہم کرتا ہے۔
کرپٹو ٹریڈنگ میں تجارتی لاگتیں اہم کیوں ہیں؟
سپریڈز اور کمیشنز جیسی تجارتی لاگتیں کرپٹو ٹریڈنگ میں آپ کی مجموعی فائدہ مندی میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہیں؛ بالخصوص اگر آپ کثرت کے ساتھ یا پھر مختصر ٹائم فریمز پر ٹریڈ کر رہے ہوں جس میں معمولی لاگتیں بھی اکٹھی ہو کر بڑی رقم کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔
کرپٹو CFDs کے ساتھ، آپ بنیادی اثاثے کی ملکیت حاصل کیے بغیر قیمت کی حرکات پر قیاس آرائی کرتے ہیں جس کا مطلب عموماً یہ ہوتا ہے کہ کوئی والٹ فیس یا بلاک چین ٹرانزیکشن کی لاگت لاگو نہیں ہوتی نیز کرپٹو میں روایتی سرمایہ کاری کے مقابلے میں لیوریج کے زیادہ آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔
Exness مارکیٹ میں BTC کیلئے تنگ اور مستحکم ترین سپریڈز آفر کرتی ہے نیز کمیشن سے پاک اکاؤنٹس پر دیگر کرپٹو اثاثوں کیلئے بہترین سپریڈز بھی۔ اس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ کے حالات سے قطع نظر، ٹریڈرز بنیادی طور پر اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کی لاگتوں کو کم کر سکتے ہیں اور اپنی کمائی کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتی ہے؟
بلاک چین ٹیکنالوجی ایک منقسم لیجر سسٹم ہے جہاں ہر ٹرانزیکشن کو ایک محفوظ طریقے سے متعدد کمپیوٹرز پر چیک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے ہیک یا تبدیل کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ یہ بلاکس کی ایک مستقل چین بنا کر کام کرتا ہے جو گزشتہ ٹرانزیکشن کے ریکارڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ بلاک چین ایک موافق میکانزم کے ذریعے محفوظ ہے جسے 'مائننگ' کہا جاتا ہے جہاں نیٹ ورک کے نوڈز کو ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے ترغیب دی جاتی ہے اور وہ نئے بلاکس بناتے ہیں۔ ایسا کرنے سے کسی کے لیے بھی بلاک چین پر اسٹور کردہ ڈیٹا میں چھیڑ چھاڑ کرنا یا غیر مجاز تبدیلیاں کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی منتقسم نوعیت کی وجہ سے ناکامی کا کوئی ایک بھی پوائنٹ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ایک نوڈ خراب ہو جاتا ہے تو دیگر نوڈز بنا مداخلت کام کرنا جاری رکھیں گے۔
میں 2024 میں کرپٹو مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے لائق بہترین کرپٹو کرنسیز سے متعلق کیسے فیصلہ کروں؟
یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ کون سے کرپٹو کرنسیز کو ٹریڈ کرنا ہے، مختلف عوامل پر غور کرنا ضروری ہے۔ ان میں اتار چڑھاؤ، لیکویڈیٹی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور ٹیکنالوجیکل خصوصیات شامل ہیں۔
ٹریڈرز کو کوائن یا ٹوکن کے پیچھے موجود ڈویلپمنٹ ٹیم سے متعلق بھی تحقیق کرنی چاہیے اور دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے ان کی کامیابی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
کرپٹو ٹریڈنگ کے مواقع کی شناخت کرتے ہوئے کرپٹو مارکیٹ کی خبروں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ اور آخر میں، کسی ٹریڈ میں داخل ہونے یا نکلنے کے وقت کا فیصلہ کرنے سے قبل ہمیشہ متعدد ٹائم فرہمز پر کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کا تفصیلی بنیادی اور ٹیکنیکل تجزیہ کریں۔
کیا بٹ کوائن ٹریڈ کرنے کے لیے ایک اچھی کرپٹو کرنسی ہے؟
بٹ کوائن سب سے مقبول اور وسیع طور پر استعمال ہونے والی کرپٹو کرنسی ہے۔ اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن دیگر تمام مجموعی کرپٹو مارکیٹ کیپس سے زیادہ ہے۔
مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ اس کی لیکویڈیٹی کی سطح بھی سب سے زیادہ ہے۔ یہ اسے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران میں یکساں طور پر مقبول ترین کرپٹو کرنسی بناتی ہے۔
اگرچہ بٹ کوائن اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے لیکن اسے دیگر زیادہ اتار چڑھاؤ والی ڈیجیٹل کرنسیوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم سمجھا جاتا ہے۔
آخر میں، صرف آپ ہی تعین کر سکتے ہیں کہ بٹ کوائن آپ کے ٹریڈنگ پورٹ فولیو میں ایک اچھا اضافہ ہے یا نہیں۔ یہ دراصل آپ کی اپنی ذاتی بٹ کوائن کی تجارتی حکم عملی اور خطرے کی بھوک پر منحصر ہے۔
ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کو کرپٹو مارکیٹ ٹریڈ کرنے سے قبل خود اپنی تحقیقی کرنے اور کرپٹو کی تازہ ترین خبروں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنے کی تجویز کرتے ہیں۔
کیا میں ویک اینڈ کے دوران تجارت کر سکتا ہوں؟
ہم تمام کرپٹو کرنسیوں پر 24/7 ٹریڈنگ آفر کرتے ہیں، سوائے کچھ کرپٹو کرنسی جوڑوں کے (اوپر ملاحظہ کریں)۔ شدید مینٹیننس کی صورت میں، ہم آپ کو باخبر رکھیں گے۔
قیمتوں میں فرق کو آپ کس طرح ڈیل کرتے ہیں؟
Exness میں، ہم جانتے ہیں کہ آپ کا زیر التوا آرڈر قیمت میں فرق کے تحت آ جانے سے کیسا محسوس ہوتا ہے، اسی وجہ سے یہ امر منصفانہ ہے کہ ہم ورچوئل طریقے سے ان تمام زیر التوا آرڈرز کے لیے کسی ڈھلان کی ضمانت نہیں دیتے ہیں جن پر کسی دستاویز کے لیے تجارت کھلنے کے کم از کم 3 گھنٹے بعد عمل درآمد ہوتا ہے۔ تاہم، اگر آپ کے آرڈر سے درج ذیل میں سے کوئی بھی معیار پورا ہوتا ہے تو فرق کے بعد مارکیٹ کے پہلے نرخ پر اس پر عمل درآمد ہوگا:
اگر آپ کے زیر التو آرڈر پر مارکیٹ کے ایسے حالات میں عمل درآمد ہوتا ہے جو نارمل نہیں ہیں، جیسے کم لیکویڈیٹی یا زیادہ اتار چڑھاؤ کی مدت کے دوران۔
اگر آپ کا زیر التوا آرڈر فرق کے تحت آ جاتا ہے لیکن مارکیٹ کے پہلے نرخ (فرق کے بعد) اور آرڈر کی درخواست کردہ قیمت کے بیچ پیپس میں ہونے والی تفریق کسی مخصوص دستاویز کے لیے پیپس کی مخصوص تعداد (فرق کی سطح کی مالیت) کے برابر یا اس سے متجاوز ہے۔
فرق کی سطح کا ضابطہ مخصوص تجارتی دستاویزات پر لاگو ہوتا ہے۔
زیر التوا آرڈرز، اسٹاپ لاس (SL)، اور ٹیک پرافٹ (TP) کے لیے آپ کے اصول کیا ہیں؟
درج ذیل اصول تب لاگو ہوتے ہیں جب زیر التوا آرڈرز کے لیے سطحیں مقرر کرنے کی بات آتی ہے:
زیر التوا آرڈرز کے ساتھ ہی SL اور TP (زیر التوا آرڈرز کے لیے) کا مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے ایک فاصلے پر (کم از کم موجودہ سپریڈ کی طرح ہی یا اس سے زائد) مقرر ہونا ضروری ہے۔
زیر التوا آرڈرز میں SL اور TP کا موجودہ سپریڈ کی طرح آرڈر کی قیمت سے کم از کم اتنے ہی فاصلے پر مقرر ہونا ضروری ہے۔
کھلی پوزیشنز کے لیے، SL اور TP کا مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے اتنے فاصلے پر مقرر ہونا ضروری ہے جو کم از کم موجودہ سپریڈ جتنا ہی ہو۔
کرپٹو کرنسی کی میری پوزیشنوں پر ہیج شدہ مارجن کیا ہے؟
آپ 0% کے ہیج شدہ مارجن کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی پوزیشن ہیج کر سکتے ہیں، براہ کرم نوٹ کر لیں، ETHUSD کے لیے، ہیج/جزوی طور پر بند کرنے کے لحاظ سے 0.1 لاٹ سے کم حجم کے لیے آرڈرز کو بند کرنا ممکن نہيں ہے۔
24/7 کرپٹو کی تجارت کریں
دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی کے جوڑوں پر سرمایہ لگائیں
- "0% سلپیج" سے مراد زیر التواء آرڈرز پر BTCUSD کیلئے 2025-03-07 سے 2025-04-03 تک حاصل کردہ ڈیٹا کے لحاظ سے اوسط سلپیج ریٹس ہیں نیز یہ موازنہ Exness Standard اکاؤنٹ بمقابلہ تین دیگر بروکرز کی جانب سے آفر کردہ مماثل اکاؤنٹس کے درمیان ہے۔
- "100% بہتر عمل درآمد" سے مراد BTCUSD کیلئے 2025-03-07 سے 2025-04-03 تک حاصل کردہ ڈیٹا کے لحاظ سے زیر التواء آرڈرز پر اوسط سلپیج ریٹس ہیں نیز یہ موازنہ Exness Standard اکاؤنٹ بمقابلہ تین دیگر بروکرز کی جانب سے آفر کردہ مماثل اکاؤنٹس کے درمیان ہے۔
- "بہترین" سے مراد 25.08.24-07.09.24 کے درمیان حاصل کردہ ڈیٹا کے لحاظ سے BTCUSD CFDs کیلئے Exness Pro اکاؤنٹ پر تنگ ترین اوسط سپریڈز اور مستحکم ترین کم سے کم اوسط سپریڈز ہیں نیز یہ موازنہ دیگر بروکرز کے کمیشن فری اکاؤنٹس کے ساتھ کیا گیا ہے۔
- Exness میں، رقم نکلوانے کی %98 درخواستیں خود بخود پراسیس کی جاتی ہیں۔ 'رقم نکلوانے کی تیز ترین سہولت' سے مراد 3 دیگر بروکرز کے ساتھ Exness کے رقم نکلوانے کے پراسیسنگ کے وقت کا موازنہ ہے جسے آخری بار 07.05.2025 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
- "کم ترین سلپیج ریٹس" سے مراد XAUUSD کیلئے 2024-09-06 سے 2024-09-12 اور 2025-01-24 سے 2025-01-29 تک اور BTCUSD and USOIL کیلئے 2025-03-07 سے 2025-03-21 تک حاصل کردہ ڈیٹا کے لحاظ سے زیر التواء آرڈرز پر اوسط سلپیج ریٹس ہیں نیز یہ موازنہ Exness Standard اکاؤنٹ بمقابلہ تین دیگر بروکرز کے مماثل اکاؤنٹس کے درمیان کیا گیا ہے۔